کھیلوں کی دنیا

پاکستان کے شیفس نے استنبول میں ملک کا نام روشن کردیا، کلنری کپ میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیت لیے

پاکستان کے شیفس نے استنبول میں ملک کا نام روشن کردیا اور انٹرنیشنل کلنری کپ میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیت لیے۔

ترکیے کے شہر استنبول میں منعقدہ "استنبول انٹرنیشنل کلنری کپ 2026 "میں پاکستانی شیفس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف کیٹیگریز میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے کے ساتھ سلور ٹرافی بھی پاکستان کے نام کردی۔

استنبول میں 10 سے 14 نومبر تک چھٹے گیسٹرونومی استنبول کلنری کپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے تین رکنی دستے نے شرکت کی۔ ایٹ گلڈ کے بینر تلے ایونٹ میں شریک قومی ٹیم کی قیادت شیف فائزہ بلال نے کی جبکہ شیف نادیہ خورشید اور شیف فوزیہ سعید نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

پاکستانی ٹیم نے مقابلے کا آغاز اپنی ثقافت اور روایتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے ڈسپلے کیٹیگری میں شاندار کارکردگی سے کیا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

کامیابیوں کا یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا، ٹیم کیٹیگری میں پاکستانی شیفس نے اپنی مہارت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ایشین کُزین کیٹیگری میں پاکستانی شیفس نے اپنے منفرد ذائقوں اور عمدہ پکوانوں سے مقابلے کے ججز کو متاثر کیا اور برانز میڈل جیت کر پاکستان کی کامیابیوں میں ایک اور اعزاز کا اضافہ کیا۔

مختلف کیٹیگریز میں میڈلز کی کامیابی کے ساتھ پاکستانی دستہ مجموعی طور پر سلور ٹرافی بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button