چوہدری سالک نے مریم نواز کے نوٹس کا جواب بھیج دیا، ذرائع

مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو نوٹس کا جواب بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری سالک حسین نے 5 ارب ہرجانے کے نوٹس کا جواب ایڈووکیٹ جنرل آفس کو بھیجا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے نوٹس کے جواب میں آڈٹ رپورٹ کا حوالہ بھی دیا ہے، جس میں سامنے آئیں بے ضابطگیوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاق میں اپنی جماعت کے اتحادی وزیر چوہدری سالک کے پنجاب میں کرپشن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں عدالتوں میں گھسیٹنے اور قانونی نوٹس بھیجنےکا اعلان کیا تھا۔
مریم نواز نے کہا تھا کہ حکومت اتنی کرپٹ ہے تو وزیر بن کر کیوں بیٹھےہیں، میں کسی کی نہیں سنتی، پنجاب میں افسران کو میرٹ پر لگاتی ہوں، جو سفارش پرآتا ہے تو ملک اور عوام کا بیڑا غرق کرتا ہے۔
اس کے جواب میں چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے اپنے بیان پر قائم ہوں اور جب بھی مریم نواز کا نوٹس ملا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔



