کھیلوں کی دنیا

راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روزکےکھیل کا اختتام، پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر57 رنز بنالیے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے ختم ہوگیا، پاکستان نے دوسری اننگز میں دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر 57 رنز بنائے، پاکستان کو سری لنکا پر 45 رنز کی برتری حاصل ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل کے آغاز پر مہمان سری لنکا پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 119 اور دھننجیا ڈی سلوا 167 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں نام کیں جب کہ محمد عباس نے 2 اور رضا اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں۔ اذان اویس 22 اور محمد طہٰ 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

چوتھے روز مجموعی طور پر 40.4 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

واضح رہےکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button