قومی

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا راولپنڈی میں خاتون اینکرپرسن ربیعہ احسن کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی میں خاتون اینکرپرسن ربیعہ احسن کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ربیعہ احسن کا قتل انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے، ان کی اچانک وفات پر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا کرے۔وفاقی وزیر نےکہا کہ خواتین صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کی جان و سلامتی یقینی بنانا معاشرے اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد اور قتل کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button