ٹاپ نیوز

بلاول بھٹو زرداری کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لائرز فورم کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ گروپ کے کامیاب امیدواروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں وکلا برادری کی جمہوری عمل میں شرکت خوش آئند ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب صدر سید امجد علی شاہ سمیت تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب قیادت قانون کی بالادستی، آئین کی سربلندی اور آزاد عدلیہ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button