ٹاپ نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کا سپین میں ٹرینوں کے المناک تصادم پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپین کے شہر ٹولیڈو میں ٹرینوں کے خوفناک تصادم پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز، سپین کے عوام اور اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں سپین کے ساتھ کھڑا ہے۔



