کھیلوں کی دنیا

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے گوانگ ڈونگ چین کی ٹیم کو 2-5گولزسے شکست دے دی

پاک چین دوستی کے تحت کھیلی جانے والی ٹیسٹ ہاکی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے گوانگ ڈونگ چین کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ گوجرہ کے انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم اولمپک ولیج میں جاری سیریز میں پاکستان جونیئر ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دبا ئوبرقرار رکھا اور 2-5 گولزسے کامیابی اپنے نام کرلی۔

میچ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق تراڑ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ہائی پرفارمنس پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین طاہر زمان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل( ر) ناصر اخونزادہ اور پی ایچ ایف کے میڈیا ہیڈ وقاص شیخ بھی موجود تھے۔

پاک چین دوستی کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے منعقدہ اس ٹیسٹ ہاکی میچ میں پاکستان جونیئر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button