پاکستان ایکویسٹریئن ٹیم کے گھوڑے ’ایڈن ڈو ویریٹ‘ کو ایشین گیمز کیلئے ٹوکیو روانگی کی اجازت مل گئی

پاکستان ایکویسٹریئن ٹیم کے گھوڑے ’’ایڈن ڈو ویریٹ‘‘ کو ایشین گیمز کیلئے ٹوکیو روانگی کی حتمی اجازت مل گئی۔
پاکستان ایکویسٹریئن ایتھلیٹ عثمان خان کے مطابق پاکستانی گھوڑا ’’ایڈن ڈو ویریٹ‘‘ 14 ستمبر کو فرانس سے ٹوکیو کیلئے روانہ ہوگا۔ پاکستانی اسکواڈ کے گھوڑے کی ٹوکیو آمد 15 ستمبر کو متوقع ہے۔
عثمان خان نے کہاکہ ایڈن ڈو ویریٹ کو فرانس میں 60 روزہ منظور شدہ قرنطینہ مکمل کرایا گیا، پاکستان ٹیم گھوڑے نے جرمنی میں 10 روزہ پری ایکسپورٹ قرنطینہ بھی مکمل کیا۔
عثمان خان نے بتایا کہ ایڈن ڈو ویریٹ نے مجموعی طور پر 70 روزہ قرنطینہ مکمل کیا۔
پاکستان ایکویسٹریئن ایتھلیٹ عثمان خان کے مطابق ایشین گیمز کیلئے گھوڑے کے تمام ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ۔
حکام کے مطابق ایڈن ڈو ویریٹ کو ایشین گیمز کے ایکویسٹریئن مقابلوں کیلئے جاپان پہنچایا جائے گا۔ پاکستان نے گھوڑے کی روانگی سے قبل 72 گھنٹے کا حتمی تیاری پلان فعال کردیا۔



