عالمی

یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون پر کنٹرول حاصل کرلیا

یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون پر کنٹرول حاصل کرلیا، جس کا مقصد عالمی سطح پر انتہائی اہم سمندری تجارتی راستے پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔

یمنی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز باب المندب میں واقع جزیرے سے نکل گئی ہیں۔حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع مرکزی علاقے کے شہر ‘ذباب’پر بھی قبضہ کر لیا۔

ادھریمنی سرکاری فوج نے کہا ہے کہ فضائیہ نے پہلے سے اعلان کردہ کِل باکس میں بمباری شروع کردی ہے، شہری تعزالمخا روڈ اور المخا ذباب روٹ استعمال کرنےسےگریز کریں۔

حوثی وزارت صحت کا کہناہے کہ 3 ستمبرسےاب تک سعودی قیادت کےحملوں میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی پر زور دیا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےانکار کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی عہدے دار نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو بار رابطہ کیا، حوثیوں سے لاحق خطرے پر امریکی صدر پر حوثیوں کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔

امریکی عسکری اور سول حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے کسی نئے محاذ کو کھولنے سے گریز کا کہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سینئر اہلکار محمد البخیتی نے دعویٰ کیا تھا کہ حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button