کھیلوں کی دنیا

جی سی یو کے طالب علم 1100کلومیٹرکا فاصلہ دوڑکر طےکرنےکے منفرد چیلنج پرگامزن

لاہور کے نوجوان رنر فیضان احمد 1100 کلومیٹر کا فاصلہ دوڑ کر طےکرنےکے منفرد چیلنج پر گامزن ہیں، فیضان احمد 13 دنوں کی مسلسل رننگ کے بعد خیبر پختونخوا کے علاقے بٹہ کنڈی پہنچ گئے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم فیضان احمد نے 28 اگست کو یونیورسٹی کے تاریخی کلاک ٹاور سے اسکردو کے لیے اپنی 1100 کلومیٹر کی دوڑ کا آغاز کیا تھا۔

فیضان کا مقصد 1100 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کرکے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کا پیغام دینا ہے۔

منصوبے کے مطابق فیضان روزانہ تقریباً 60 سے 100 کلومیٹر تک دوڑ رہے ہیں۔ بٹہ کنڈی تک پہنچنے کے بعد فیضان کو اسکردو تک پہنچنے کے لیے مزید تقریباً 12 روز کی رننگ کرنا ہوگی۔

ان کا روٹ شمالی علاقوں کے دشوار گزار پہاڑی راستوں سے گزرتا ہوا اسکردو تک جائے گا۔

فیضان احمد اس سے قبل بھی 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button