کھیلوں کی دنیا

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا معاملہ: انعام بٹ نے بینائی کی دوا استعمال کی لیکن ٹیسٹ سے پہلے آگاہ نہیں کیا، ذرائع

پاکستان کے ریسلر انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے بینائی کی دوا استعمال کی اور ایشین بیچ گیمز میں ٹیسٹ سے پہلے نہیں بتایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا، مئی میں ان کو نوٹس جاری کیاگیا، آنکھوں کے تمام ٹیسٹ، اسکین اور دوائیوں کی فہرست انعام بٹ نےجمع کرائی، بینائی دوائی، ٹیسٹ اور اسکین کے بعد انعام بٹ کی بیماری کو تسلیم کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ کا آئی ٹی اے نے بعد میں دوبارہ ٹیسٹ لیا،کیس کاجائزہ لیا، آئی ٹی اے کو ادویات کی تمام فہرست بھی فراہم کی گئی، کھلاڑی کو ادویات استعمال کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ دوائی کی بہت کم مقدار سامنے آئی، سامنے آنے والی دوائی قوت بخش نہیں، علاج کے لیے تھی ،ٹیسٹ سے پہلے نہ بتانے کی وجہ سے انعام بٹ کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ انعام بٹ کی خط وکتابت جاری ہے، انعام بٹ بی سیمپل کے لیے نہیں جائیں گے تاہم ضرورت پڑنے پر معاملےکو کھیلوں کی ثالثی عدالت میں لےجاسکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button