عالمی
ایران اور عمان کے درمیان آبنائےہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق ہوگیا

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر عمان سے اتفاق ہوگیا۔
محسن رضائی کے مطابق ایران اورعمان کے درمیان دستخط آئندہ چند روز میں ہوں گے، آبنائے ہرمز کے باہر پابندی والے زون کا آئندہ چند روز میں اعلان کیا جائے گا۔
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ نیازون امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج تک پھیلے گا۔
محسن رضائی نے کہا کہ نئے زون میں داخل ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔



