کھیلوں کی دنیا

پی سی بی ڈپارٹمنٹس کرکٹ کا اجلاس، سالانہ فیس ڈیڑھ کروڑ کرنے پراعتراض اٹھا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈپارٹمنٹس نے سالانہ فیس پر اعتراض اٹھادیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈپارٹمنٹس نے سالانہ فیس ڈیڑھ کروڑ روپے کرنے پراعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ تمام اخراجات خود برداشت کرتے ہیں لہٰذا فیس بڑھانا زیادتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپارٹمنٹس کے شدید تحفظات کے بعد معاملے کا از سر نو جائزہ لینے کا کہہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ اخراجات کیسےکم کیے جا سکتے ہیں ، پھر فیس کامعاملہ دیکھا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button