عالمی
ایران آبنائے ہرمز کو بطورِ دباؤ استعمال کر رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو بطورِ دباؤ استعمال کررہا ہے۔
آسیان اجلاس کے لیے فلپائن روانگی کے موقع پر مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے امریکا سفارت کاری کے لیے ہمیشہ تیار ہے لیکن سفارت کاری حقیقی ہونی چاہیے۔
انہوں نےکہا کہ اگر ایران کسی مفاہمت کی شرائط کی خلاف ورزی کررہا ہے تو وہ معاہدہ مؤثر نہیں رہ سکتا ، امریکا نے ایران کے ساتھ کئی بار کوشش کی اور یہ کوشش جاری رکھیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کو بطور دباؤ استعمال کررہا ہے، امریکا عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھاتا رہے گا لیکن دیگر ممالک کو بھی آگے آکر بوجھ بانٹنا ہوگا، چاہے وہ عسکری سازوسامان کی فراہمی ہو یا مالی معاونت کی۔



