قومی
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک کو لاہور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔نماز جنازہ میں مسلح افواج کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اور سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدر، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور بحریہ کے افسران اور جوانوں کی جانب سے ایڈمرل یسطور الحق ملک کی قبر پر پھولوں چادریں رکھی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ مرحوم 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔
مرحوم نیول چیف نے بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ، وائس چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بھی فرائض سرانجام دیئے۔