کاروباری

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملاجلارحجان

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملاجلارحجان رہا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1554روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.04فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1555روپے ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1540روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں 1539روپے تھی،اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1524،راولپنڈی1524،گوجرانوالہ 1600روپے،سیالکوٹ1500روپے،لاہور1587روپے،فیصل آباد1550روپے،سرگودھا1588روپے،ملتان1591روپے،بہاولپور1560روپے،پشاور1573روپے،اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1500روپے ریکارڈکی گئی،اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1470روپے،حیدرآباد1510روپے،سکھر1610روپے،لاڑکانہ 1523روپے،کوئٹہ 1520روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1600روپے ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button