عالمی

اوپیک پلس کا اکتوبر کے لیے تیل کی پیداوار برقرار رکھنے کا فیصلہ

تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے سات رُکن ممالک نےستمبر کی مطلوبہ پیداوار کو اکتوبر کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق اوپیک پلس کے سات رُکن ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان، جنہوں نے اپریل اور نومبر 2023 میں اضافی رضاکارانہ پیداوار کا اعلان کیا تھا، نے گزشتہ روز و ورچوئل اجلاس منعقد کیا،جس اس میں بین الاقوامی مارکیٹ کے حالات اور آئندہ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ ان 7 ممالک نے یہ فیصلہ کیا کہ ستمبر 2026 کی مطلوبہ پیداوار کو اکتوبر کے لیے برقرار رکھا جائے گا۔ اس سے قبل تیل مارکیٹ کے استحکام کے لیے اپنی مشترکہ وابستگی کے تحت اپریل 2023 میں اعلان کردہ اضافی رضاکارانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے تعاون کے اعلامیے کی مکمل پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں اضافی رضاکارانہ پیداوار ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہیں، جس کی نگرانی مشترکہ وزارتی مانیٹرنگ کمیٹی کرے گی۔ اوپیک پلس کے ممالک مارکیٹ کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ ساتوں ممالک کاآئندہ اجلاس 4 اکتوبر کو ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button