قومی

قومی اسمبلی: سی ڈی اے کی فائر سیفٹی ڈرل کے دوران پانی ڈی جی میڈیا کے آفس میں پہنچ گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سی ڈی اے کی فائر سیفٹی ڈرل کے دوران پانی ڈی جی میڈیا کے دفتر میں پہنچ گیا۔

قومی اسمبلی میں سی ڈی اے کے عملے کی جانب سے فائر سیفٹی ڈرل کی گئی جس دوران آگ بجھانے کے لیے استعمال ہونے والاپانی ڈی جی میڈیا ظفر سلطان کے دفتر میں پہنچ گیا۔

چھت پر لگی سیلنگ کی لیکیج سے ڈی جی میڈیا ظفر سلطان کا آفس پانی سے بھرگیا جب کہ اس دوران آفس کے کچن اور واش روم میں بھی پانی بھرگیا۔

سی ڈی اے نے قومی اسمبلی میں فائر سیفٹی ڈرل جمعہ کو کی تھی تاہم عملے کی غفلت کے باعث پانی کی باقاعدہ نکاسی نہ کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button