عالمی

آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کے وقت میں اسی دفتر میں تھا، ملبے سے نکلا: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کے وقت میں اسی دفتر میں تھا۔

عباس عراقچی نے بتایا ہے کہ جس وقت سپریم لیڈر کی شہادت ہوئی، ،میں اسی دفتر میں تھا، میں آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے ملبے سے نکلا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور امریکی صدر کی ملاقات حقیقت پسندانہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ حقیقی دنیا میں نہیں رہ رہے۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ سعودی عرب خطے کا بڑا ملک اور اہم کھلاڑی ہے، ایران سعودی عرب مل کرخطے میں امن، استحکام اور ترقی لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا رہا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے 50 لڑاکا طیاروں نے آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر پر حملہ کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button