کھیلوں کی دنیا

ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکا کا فرنچ اوپن خواب ایک بار پھر ادھورا، ڈیانا شنائیڈر نے بڑا اپ سیٹ کر دیا

روسی ٹینس سٹار ڈیانا شنائیڈر نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکاکو اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ، یوں ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکاکا پہلی مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا خواب چکناچور ہوگیا۔ ای ایس پی این کے مطابق سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے کوارٹرفائنل میچ میں 22 سالہ روسی ٹینس سٹار ڈیانا شنائیڈر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 28 سالہ بیلا روس کی ٹینس سٹار ا ٓریاناسبالینکاکو 6-3، 5-7 اور 0-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے بعد ا ٓریاناسبالینکا نے اعتراف کیا کہ فرنچ اوپن میں پہلی بار گرینڈ سلام جیتنے کی خواہش شاید ان پر اضافی دباؤ ڈال رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اہم لمحات میں وہ جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتیں، جس کی قیمت انہیں بار بار چکانا پڑ رہی ہے۔4 گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹلز جیتنے والی ا ٓریاناسبالینکا گزشتہ کئی برسوں سے خواتین ٹینس کی سب سے مضبوط کھلاڑیوں میں شمار ہوتی ہیں، تاہم بڑے مقابلوں کے فیصلہ کن مراحل میں انہیں متعدد بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ا ٓریاناسبالینکا کی حیران کن شکست کے بعد اب فرنچ اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل کے لیے ڈیانا شنیڈر، مایا خوالنسکا، میرا اندریوا اور مارتا کوستیوک میں سے کوئی ایک کھلاڑی چیمپئن بنے گی، جبکہ آریانا سبالینکا ایک بار پھر یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ اگر وہ اپنی برتری برقرار رکھتیں تو شاید کہانی مختلف ہوتی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button