سعودی ولی عہد کو روانڈا کے صدر اور جاپان کی وزیر اعظم کے مکتوب موصول

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جمعرات کو روانڈا کے صدر پال کگامے اور جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی کے مکتوب موصول ہوئے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں روانڈا کے ہم منصب نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔تحریری مکتوب میں خطے کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات میں سعودی عرب اور روانڈا کے تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی، وزارت کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور وزارت میں افریقی ملکوں کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل صقر القرشی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد کو جاپان کی وزیر اعطظم سانائے تاکائچی کا مکتوب موصول ہوا، جو دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے ہے۔



