عالمی

یورپ میں ایچ آئی وی اور دیگر بیماریوں کے خلاف جنگ کے لیے ڈنمارک کا مرکز نامزد

عالمی ادارہ صحت کے یورپی دفتر نے ڈنمارک کے ایک تحقیقی ادارے کو ایچ آئی وی اور دیگر متعدی بیماریوں کے خلاف علاقائی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ نیا تعاوناتی مرکزمرکز برائے صحت اور متعدی امراض کی تحقیق کوپن ہیگن کےرگزسہوسپٹیلیٹ اور کوپن ہیگن یونیورسٹی میں قائم ہے، جو اب ایچ آئی وی، وائرل ہیپاٹائٹس، تپ دق (ٹی بی) اور جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کے خلاف اقدامات میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ مرکز آئندہ چار برسوں کے دوران رکن ممالک کے ساتھ مل کر تحقیق کو عملی اقدامات میں بدلنے، صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے اور علاقائی اہداف کے حصول کو تیز کرنے پر کام کرے گا۔خصوصی طور پر توجہ ایچ آئی وی، ایچ آئی وی/ٹی بی مشترکہ انفیکشن، اور وائرل ہیپاٹائٹس پر دی جائے گی، جبکہ دیگر جنسی بیماریوں پر بھی کام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی تربیت، ٹیسٹنگ کی سہولیات میں اضافہ، اور بایومیڈیکل روک تھام کے پروگرامز کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button