ٹاپ نیوز

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ضلع ژوب میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا ہے۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے ضلع ژوب میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید دس دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں سیکورٹی فورسز کے عزم اور تیاری کا واضح ثبوت ہیں۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ریاست بیرونی سرپرستی میں سرگرم دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت اور یکجہتی کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button