عالمی

سعودی عرب کے ولی عہد کا جنوبی افریقہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، دوبارہ صد رمنتخب ہونے پر مبارکباد

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران ولی عہد نے صدر سیرل راما فوسا کو نئی صدارتی مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

اس سے قبل ولی عہد نے جون میں دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے فوری بعد سیرل رامافوسا کو ایک پیغام کے ذریعے مبارکباد دی تھی۔اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات اور متعدد شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button