قومی

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے پیر کو ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف شرانگیز پراپیگنڈہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ریاستی ادارے پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں، اداروں کے خلاف منظم پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کا رویہ ملک دشمنی کے مترادف ہے، کسی کو اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی، پاکستان کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو باہمی اتحاد اور اتفاق سے چلنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button