قومی

ملکی ترقی کے لیے ڈیجیٹل معیشت ناگزیر، مسائل کے حل اور شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ڈیجیٹل معیشت ناگزیر ، مسائل کے حل اور شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے، شفافیت، بہتر طرز حکمرانی اور معاشی ترقی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پہلی نیشنل ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ڈیجیٹل معیشت ناگزیر ، مسائل کے حل اور شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے، شفافیت، بہتر طرز حکمرانی اور معاشی ترقی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر، انسانی وسائل کی ترقی اور ڈیجیٹل خواندگی کے فروغ کے لیے پاکستان کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی، تعلیمی اداروں اور ٹیک انڈسٹری کے درمیان تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ،حکومت نوجوانوں میں پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں، کاروباری اور سرکاری اداروں کے تحفظ کے لیے حکومت سائبر سکیورٹی کے شعبے کو مضبوط کر رہی ہے، دیہی علاقوں میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اور سستے انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو سرمایہ کاری ،سٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کی 65 فیصد آبادی کو جدید ہنر سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ماہرین کو دعوت دی کہ وہ جدت پر مبنی آئیڈیاز پیش کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button