عالمی

ملازمت کے پہلے دن برطرفی، خاتون کو ایک لاکھ درہم معاوضہ ادا کرنے کا حکم

ابوظہبی کی فیملی اینڈ سول ایڈ منسٹریٹو کورٹ نے خاتون کو کام کے پہلے دن برطرف کرنے پر کمپنی کو ایک لاکھ درہم کا معاوضہ ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اردو نیوز کے مطابق خاتون نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں کمپنی کی من مانی کارروائیوں اور قانونی خلاف ورزیوں پر 5 لاکھ درہم ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا۔

خاتون نے موقف اختیار کیا کہ 31 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش قبول کی اور کمپنی کی درخواست پر سابقہ عہدے سے استعفا دیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازمت کی پیشکش طے شدہ مراعات کے تحت قبول کی تاہم اس وقت حیران رہ گئی جب کمپنی نے بغیر کسی وضاحت کے ملازمت سے نکال دیا ۔ خاتون نے کہا کہ کمپنی کے اس غیر قانونی رویے کے نتیجے میں اسے مادی اور اخلاقی نقصان پہنچا جس کے لیے اسے کمپنی سے معاوضہ دلوایا جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خاتون کی جانب سے سابقہ ملازمت سے استعفا دینے کے بعد کمپنی کی طرف سے کسی جواز کے بغیر ملازمت کی پیشکش کو ختم کرنے کا فیصلہ ایک واضح غلطی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button