کھیلوں کی دنیا

دی ہنڈرڈ کرکٹ کمپٹیشن ، ٹرینٹ راکٹس اوربرمنگھم فینکس کے درمیان میچ (کل ) کھیلا جائے گا

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کے زیر اہتمام ہنڈرڈ کرکٹ کمپٹیشن کا چوتھا ایڈیشن انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ٹورنامنٹ میں شامل 8 ٹیموں میں ٹرینٹ راکٹس ، برمنگھم فینکس ،لندن سپرٹ ،مانچسٹر اوریجنلز،ناردرن سپر چارجرز،اوول انوینسیبل،سدرن برئیو اور ویلش فائر شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا نواں میچ (کل )بدھ کو ، ٹرینٹ راکٹس اوربرمنگھم فینکس کے درمیان ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا ۔ ہنڈرڈ ایک پیشہ ورانہ 100 گیندوں پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں انگلینڈ اور ویلز کے بڑے شہروں سے 8 مردوں کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں۔ ہنڈرڈ اپنی نوعیت کا رواں موسم گرما کا چوتھا ایونٹ ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button