کھیلوں کی دنیا

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائے گا

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل)منگل کو بیلریو اوول، ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

میزبان آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم نے میزبان آسٹریلوی ویمنزٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔تین ٹی -20بین الاقوامی میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل منگل کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی ویمن ٹیم کو ایلیساہیلی لیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقی ویمن ٹیم کو لورا وولوارڈٹ لیڈ کر رہی ہیں۔ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز3 فروری کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے ہوگا ،جو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا،

دوسرا ون ڈے میچ 7 فروری کو سڈنی میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسراور آخری ون ڈے میچ 10 فروری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ مہمان جنوبی افریقن ویمن ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گی جو15 سے 18 فروری تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button