قومی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی کی چیئرمین پیمرامحمد سلیم بیگ کے دفتر جا کر ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور پیر کو چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کے بڑے بھائی ظفر بیگ کے انتقال پر تعزیت کیلئے چیئرمین پیمرا کے دفتر گئے اور چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کے بھائی ظفر بیگ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کیلئے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پُر نہیں کیا جا سکتا۔

مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ظفر بیگ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button