عالمی

امریکی الزامات بدل رہے ہیں لیکن ان کے پیچھے بیانیہ وہی پرانا ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جوہری خطرےکے بعد اب کیمیکل اور بائیولوجیکل ہتھیارکا نیا بیانیہ سامنے لایا جارہا ہے، امریکی الزامات بدل رہے ہیں لیکن ان کے پیچھے بیانیہ وہی پرانا ہے، کیا دنیا 2003 میں عراق کے تباہ کن ہتھیاروں سے متعلق امریکی دعوے بھول گئی؟

اسماعیل بقائی نےکہا کہ کولن پاول نے 2003 میں سلامتی کونسل میں عراق کے مبینہ تباہ کن ہتھیاروں کے ثبوت میں شیشی پیش کی تھی، عراق میں تباہ کن ہتھیاروں سے متعلق غیرمصدقہ انٹیلیجنس معلومات کو فوجی حملے کا جواز بنایا گیا، عراق پر حملے کے نتائج عراقی عوام، خطے اور امریکی معاشرے کے لیے تباہ کن ثابت ہوئے، کیا دنیا نے 2003 کے تجربے سے سبق سیکھا یا ایک بار پھر عوام کو گمراہ کیا جائے گا؟

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button