عالمی

سعودی محکمہ پاسپورٹ نےابشر سفر کے صارفین کو سروسز کی فراہمی تیز کردی

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے "ابشر سفر” سروس کے صارفین کو سروسزکی فراہمی تیز کردی ۔العربیہ اردو کے مطابق اس مقصد کے لیے پاسپورٹ سکیورٹی اہلکاروں کے لیے الیکٹرک سائیکلوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے "ابشر” سفر برائے زائرین سروس سے مستفید ہونے والوں تک فوری رسائی اور انہیں مدد فراہم کرنے میں تیزی آئی ہے۔

یہ سروس خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے شہریوں اور سعودی عرب آنے والے زائرین کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ سرحدی گزرگاہ پر پہنچنے سے پہلے ہی اپنے اور اپنی گاڑیوں کے داخلے کی کارروائی آن لائن مکمل کر سکیں۔اس تناظر میں محکمہ پاسپورٹ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ "ابشر” ایپ کے ذریعے اس سروس سے فائدہ اٹھائیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا کہ یہ سروس مسافر اور گاڑی کا ڈیٹا رجسٹر کرنے اور خودکار طریقے سے انشورنس کے مراحل مکمل کرنے کی سہولت دیتی ہے جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور سرحد عبور کرنے کی کارروائی تیز تر ہو جاتی ہے۔ طے شدہ منصوبے کے مطابق 26 اکتوبر 2026 کے 6 ماہ گزرنے کے بعد "ابشر سفر برائے زائرین” کا استعمال لازمی قرار دے دیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button