کاروباری
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 پوائنٹس اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعے کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار 139 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 477 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔



