اسرائیل میں عام انتخابات آج، نیتن یاہو الیکشن سے پہلے ایران پر حملہ کروانے میں ناکام

اسرائیل میں آج عام انتخابات ہوں گے، وزیراعظم نیتن یاہو الیکشن سے پہلے ایران پر حملہ کروانے میں ناکام ہوگئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خود اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے الیکشن سے پہلے حملوں سے انکار کردیا۔
نیتن یاہو نے نئے حملوں کے لیے پچھلے پورے ہفتے امریکا میں لابنگ کی تھی، امریکی حکام نے یہ کہہ کر نیتن یاہو کی بات ٹال دی کہ ایران کیخلاف مشترکا آپریشن بہت جلد کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکا نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیلی آرمی چیف کے وہ خدشات سامنے رکھےکہ ایران پر نیا حملہ اسرائیلی انتخابات ملتوی کروا سکتا ہے۔
اسرائیل نے امریکی انکار کو بادل نخواستہ قبول کیا کیوں کہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ اگر یمن میں متحرک ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے اپنے میزائلوں کا رخ اسرائیل کی طرف موڑ دیا تو اسے لامحالہ اپنے دفاع کے لیے امریکا کی ضرورت پڑے گی۔



