عالمی

امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی مارا گیا

امریکا کی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی مارا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منیا پولیس کی اپارٹمنٹ بلڈنگ میں پیش آیا۔فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی ہلاک ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور سے متعلق اور زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلومات نہیں دی گئی ۔یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کی وجہ کیا تھی۔

منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار واقعے سے نمٹ رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button