کاروباری

پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا

اسلام آ باد: پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقرر ہ مدت سے پہلے ادا کر دیا جو اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے۔

مقررہ مدت سےپہلےادا قرضوں کامجموعی حجم بڑھ کر 5920 ارب روپے پر پہنچ گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی کوفعال قرض مینجمنٹ کی جانب اہم پیش رفت قرار د دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ری فنانسنگ رسک اور مستقبل کی ادائیگیوں کا دباؤ کم جبکہ سرکاری مالیات مضبوط اورمعیشت کے لیے زیادہ مالی گنجائش پیدا کرے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی 1200 ارب روپے ادائیگی کردی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button