کاروباری

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا کی جانب سے ایرانی جزیرے پر حملے اور تہران کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ڈالر فی بیرل سے زیادہ بڑھ گئیں۔

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع چھٹے ماہ میں داخل ہونے کے ساتھ برینٹ خام تیل کی قیمت 1.08 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 89.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 92 سینٹ یا 1.10 فیصد اضافے کے بعد 84.32 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صورتحال ایک بار پھر کشیدگی میں اضافے کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔یہ صورتحال کتنی دیر برقرار رہے گی، اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے، یہ چند دن بھی ہوسکتے ہیں اور کئی ہفتے بھی۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرے لارک پر فضائی حملہ کیا جس میں پاسداران انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جزیرہ لارک پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے۔

بعد ازاں ایران نے لارک جزیرے پر حملے کے جواب میں اردن میں تعینات امریکی فورسز پر حملہ کر دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button