قومی

16سال سےکم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرپرسن ایم پی اے سارہ احمد نے جمع کرائی ہے۔

سارہ احمد کے مطابق اس قرارداد کا مقصد بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات، سائبر بُلنگ، آن لائن استحصال اور غیر اخلاقی مواد سے محفوظ بنانا ہے۔

قرارداد میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال سے متعلق مؤثر قانونی اقدامات اور عمر کی تصدیق کا نظام متعارف کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اب تک آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا سمیت کئی ملک ایسے قوانین متعارف کراچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button