ٹاپ نیوز

گورنرخیبرپختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، مختلف امور اورسکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبالہ خیال کیا

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات کی،ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان، گڈ گورننس و انتظامی امور اورسکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبالہ خیال کیاگیا۔گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ضم اضلاع میں امن و امان، ترقیاتی اقدامات سمیت افغان سرحد سے دراندازی جیسے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبہ کےلئے این ایف سی ایوارڈ کا اجرا اور صوبائی حقوق سے متعلق معاملات بھی ملاقات میں زیر بحث رہے۔

ملاقات میں فتنہ الخوارج کےخلاف موثر کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز اور خیبرپختونخوا پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت و بہادری کی تعریف کی گئی اورفتنہ الخوارج کےخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز، پولیس کے شہدا اور دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونےوالے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے ایران۔ امریکا جنگ رکوانے کےلئے پاکستان کی بہترین سفارتی کوششوں پر وفاقی حکومت کے کردار کو سراہا اورکہاکہ ایران ۔امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کی پاکستان کی بہترین سفارتکاری کی پوری دنیا معترف ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کےلئے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، صوبے کی ترقی و خوشحالی کےلئے قیام امن ناگزیر ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ خیبر پختونخواوفاق کی اکائی ہے،صوبہ میں پائیدار امن اور ترقی و خوشحالی کےلئے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ملاقات میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button