قومی

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، اپگریڈیشن منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہیڈکوارٹرز اور ایف آئی اے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق دورے کے دوران وزیر داخلہ نے تعمیراتی اور جدید خطوط پر استوار کیے جانے والے کاموں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام سرگرمیاں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل کی جائیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر داخلہ کو اپ گریڈیشن منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایف آئی اے کو مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سال کے اختتام تک ایف آئی اے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ادارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ادارے کی استعداد کار کو مضبوط بنانے کے لیے انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل میں بہتری لائی جا رہی ہے جبکہ نئی بھرتیوں کے تمام مراحل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button