عالمی

آسٹریلوی نیول بیس پر امریکی و برطانوی جوہری آبدوزوں کی میزبانی کی تیاریاں شیڈول کے مطابق جاری ہیں ، امریکی بحریہ

امریکی بحریہ نےکہا ہے کہ آسٹریلوی نیول بیس ایچ ایم اے ایس سٹرلنگ پر امریکی اور برطانوی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کی میزبانی کی تیاریاں شیڈول کے مطابق جاری ہیں اورامریکی و برطانوی جوہری آبدوزیں وہاں فوری طور پر بھیجی جا سکتی ہیں۔یہ آبدوزیں شیڈول کے مطابق آئندہ سال فروری میں وہاں پہنچیں گی۔سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق یہ بات امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل سیموئل پاپارو نے امریکی سینیٹ کی سماعت کے دوران آسٹریلیا کے بحریہ کے اڈے پر ہونے والے اپ گریڈ بارے سوال کے جواب میں کہی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم آج بھی آبدوزوں کو آسٹریلوی نیول بیس ایچ ایم اے ایس سٹرلنگ منتقل کر سکتے ہیں ۔ 2021 میں امریکا ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان طے پانے والے 368 بلین ڈالر لاگت کے دفاعی شراکت داری معاہدے کے تحت امریکی اور برطانوی جوہری آبدوزیں آسٹریلیا میں تعینات کی جائیں گی جو آئندہ سال وہاں پہنچ جائیں گی۔ قبل ازیں امریکا میں بعض حلقوں کی جانب سےان خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ ایچ ایم اے ایس سٹرلنگ آئندہ سال تک امریکی ورجینیا کلاس آبدوز کی میزبانی کے لیے تیار نہیں ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button