عالمی

کیلیفورنیا میں 7.0 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

امریکا کی ریاست شما لی ریاست کیلی فورنیا میں 7.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شنہوا کے نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیلی فورنیا میں مقامی وقت کے مطابق جمعرات صبح10 بجکر 44 منٹ پر زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی محض 10 کلو میٹر تھی ۔

زلزے کا مرکز کیلیفورنیا کی ہمبولڈ کاؤنٹی کے ایک شہر، فرنڈیل کے شمال مغرب میں تقریباً 100 کلومیٹر شمال مغرب میں ایک ساحلی علاقے میں تھا، جس کی آبادی ایک ہزار سے زیادہ نفوس پر مشتمل ہے ۔ابتدائی طور پرزلزلے کی شدت 6.6 کی شدت کے زلزلے رپورٹ کی گئی تاہم امریکی جیولوجیکل سروے نے شدت کو 7.0 تک اپ گریڈ کیا ۔ زلزے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جو بعد ازاں واپس لے لی گئی ، تاہم کسی بڑے مالی و جانی نقصان کی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button