کھیلوں کی دنیا

عامر کیریبین لیگ میں 16 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام

کیریبین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) میں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر آخری اوور میں 16 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام ہوگئے۔

جمعے کے روز اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، فخر زمان 40 اور عماد وسیم بھی 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں گیانا ایمیزون وارئیرز مشکلات کا شکار رہی تاہم شائی ہوپ نے 41 اور روماریو شیفرڈ نے 32 رنز کی اننگز کھیل کر میچ سنسنی خیز بنادیا۔

19 ویں اوور تک وارئیرز کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے جبکہ بالنگ پر محمد عامر تھے جو ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔

ڈیوائن پریٹوریس نے 20ویں اوور کی پہلی گیند ڈاٹ کھیلی جبکہ اگلی دو گیندوں پر 2 چوکے لگاکر میچ سنسنی خیز بنایا اور میچ کی آخری گیند پر ایمیزون وارئیرز کو جیت کیلئے 6 رنز درکار تھے اور افریقی بیٹر نے چھکا لگاکر ٹیم کو فتحیاب کروادیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم ناکامی کے خوف کو دل سے نکال دیں، رمیز راجا کا مشورہ

تجربہ کار عامر کی ناقص بالنگ نے اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کو جیتا ہوا میچ ہرادیا جبکہ فخر زمان اور عماد وسیم کی اننگز بھی رائیگاں گئی۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کیخلاف سپر اوور میں محمد عامر نے 18 رنز لٹائے تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button