قومی

وزیراعظم کی ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ میں تیزی لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ میں تیزی لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں الیکٹرک وہیکلز کی ملک گیر سطح پر ترویج کیلئے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشہ بنانےکیلئے 72 اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفیکیٹ جاری ہو چکے، ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کیلئے اب تک 123 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، آئندہ 5 سالوں میں ملک میں 30 فیصد گاڑیاں بجلی سے چلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ میں تیزی لانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے ایندھن کے درآمدی بوجھ میں کمی آئے گی، یہ ماحولیاتی تحفظ اور انرجی سکیورٹی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے الیکٹرک موٹرسائیکلوں پر سبسڈی میں شفافیت یقینی بنائی جائے، الیکٹرک وہیکلز اسکیم کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button