قومی
سپیکر قومی اسمبلی کا سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نےکامران ٹیسوری اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ماں انسان کی زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہوتی ہے، ان کا انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ماں کی محبت، قربانی اور دعائیں ہمیشہ اولاد کے لیے طاقت اور رہنمائی کا ذریعہ بنتی ہیں۔ ماں کی شفقت، محبت اور بے لوث دعاؤں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے اللّٰہ تعالیٰ سے مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمانے اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔



