وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،چیف منسٹر پنجاب ڈیزیز پراونشنل پروگرام کی منظوری دیدی

وزیراعلی مریم نواز نے چیف منسٹر پنجاب ڈیزیز پراونشنل پروگرام کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر پنجاب میں چیف منسٹر پنجاب ڈیزیز پراونشنل پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ ذیابیطس، ٹی بی، ایڈز اورہیپاٹائٹس سے بچاؤاس پروگرام میں شامل ہوں گے۔اجلاس میں پنجاب میں مہلک بیماریوں سے بچاو کے لئے صوبہ گیر عوامی آگاہی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی اس ہیلتھ عوامی آگاہی مہم کو خود لیڈ کریں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آگاہی مہم میں عوام کو مہلک بیماریوں سے بچا واور علاج سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ وزیراعلی نے مہلک بیماریوں سے بچا وکے لئے ضروری اقدامات کا بھی حکم دیا۔سرکاری ہسپتالوں میں وبائی اور تیزی سے پھیلنے والے امراض سے بچا وکے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں ہیلتھ ایس او پیز کی مانیٹرنگ کا حکم دیا اور صوبے بھر میں عطائی کلینکس کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ مہلک بیماریوں سے بچاو کا عوامی شعور و آگاہی بیدار کرنا ناگزیر ہے۔ مہلک اور وبائی بیماریوں سے بچا ؤکے لئے ابتدائی علامات سے آگاہی ضروری ہے۔ مریض کو علاج ہی نہیں بلکہ زندگی کی امید دلانا بھی ضروری ہے۔



