کھیلوں کی دنیا

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ ،ایک اوور میں 38 رنز بن گئے

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سپنر شعیب بشیر کو ایک اوورز میں 38 رنز پڑگئے۔انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران سرے اور ورسیسٹر شائر کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں سرے کے بلے باز ڈین لارنس نے ورسیسٹر شائر کے سپنر بائولر شعیب بشیر کے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ دیئے ، جس میں 4 چھکےسٹریٹ جبکہ پانچواں چھکا مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ کی صورت میں لگایا۔ورسیسٹر شائر کے سپنر شعیب بشیر نے ایک نوبال کی جس کے باعث 2 اضافی رنز بن گئے بعدازاں ایک وائیڈ بال کی جو وکٹ کیپر سے مس ہوکر باؤنڈری لائن پر چلی گئی اور اضافی 5 رنز بن گئے۔

سرے کے ڈین لارنس نے پہلی اننگز کے 128ویں اوورز سے قبل اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ڈین لارنس نے 223 گیندوں پر 175 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔سرے کی ٹیم پہلی اننگز میں 490 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں ورسیسٹر شائر نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں جبکہ انہیں ورسیسٹر شائر کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 343 رنز درکار ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button