ٹاپ نیوز
فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی سطح پر ڈیزائن اور تیار کردہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات اور آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاعی صنعتی کمپلیکس پی او ایف واہ کا دورہ کیا، دورے میں پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کا جائزہ لیا۔
فیلڈ مارشل کوپی او ایف کی مختلف سرگرمیوں اور ملکی دفاع مضبوط بنانے میں اس کے کردار پر بریفنگ دی گئی، انہں مقامی سطح پر مختلف اقسام کے فوجی ساز و سامان کی تیاری، ترقی سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔



