عالمی
امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ طور پر ایران پر حملہ، تہران پر میزائل داغ دیے

امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران پر حملہ کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، شمالی علاقوں میں دھماکے ممکنہ طور پر میزائل حملوں کی وجہ سے ہوئے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران کے مشرق میں ایک دھماکا سنا گیا جبکہ شمالی علاقوں میں مزید دو دھماکے ہوئے، یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ ہے جبکہ غیر ملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ اصفہان، قم، کرج اورکرمان شاہ میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔



