قومی

گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو باہر رکھا جائے: ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو باہر رکھا جائے۔

اپنے بیان میں ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ اے این پی کی بنیاد خدائی خدمت گار تحریک کے عدم تشدد اور انسانی وقار کے اصول پرقائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا علمبردار ہے، پشتون قوم نے ہمیشہ نوآبادیاتی ظلم کے مقابل باوقار اور اصولی مؤقف اپنایا، اے این پی 1986 سے جمہوری سوشلزم اور وفاقیت کی مضبوط آواز ہے، ہم پشتون قوم پرستی کو امن، ترقی اور انصاف کے ساتھ جوڑ کر آگے بڑھتے ہیں۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ اے این پی آج بھی پاکستان میں جمہوریت، برداشت اور ترقی کی علامت ہے، گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو باہر رکھا جائے۔

خیال رہے کہ وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کیلئے 5 نام زیر غور ہیں، زیر غور ناموں میں 3 سیاسی شخصیات اور 2 سابق فوجی افسران شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیاسی شخصیات میں امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیر پاؤ اور پرویز خٹک کے نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود کے نام بھی گورنر کے پی کیلئے زیر غور ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button